2 دسمبر، 2024، 8:45 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85678096
T T
0 Persons

لیبلز

دہشت گرد حلب اور ادلب پر کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

تہران - ارنا - ایک روسی میڈیا نے شام کے شمالی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے حلب اور ادلب کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر کیمیائی حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے بتایا ہے کہ اس  کے پاس ایسی معلومات حاصل ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ دہشت گرد گروہ تحریر الشام (ماضی میں ​​جبہۃ النصرہ) حلب اور ادلب کے مضافات کے رہائشی علاقوں میں زہریلی گیس استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

 اسپوتنک کے مطابق :  دہشت گرد عناصر نے "حزب ترکستان " کے نام سے مشہور دہشت گرد گروہ کے ہیڈ کوارٹر سے زہریلی گیسوں  کے کئ سیلنڈر "جسر الشغور" لے گئے اور وہاں سے " وائٹ ہیلمٹ نامی تنظیم کے ایمبولنسوں کی مدد سے ان سیلنڈروں کو ادلب کے جنوبی مضافات اور  حلب کے مغرب کے کئی علاقوں میں پہنچا دیئے ہيں۔

ماضی میں بھی کئی بار شامی قوم کے دشمنوں نے دمشق کی حکومت پر اس ملک کے عوام کے خلاف کیمیائی حملوں کا ڈراما کرکے اس کے الزام شامی حکومت پر لگانے کی کوشش کی ہے۔

وائٹ ہیلمٹس گروپ نے شام کی خانہ جنگی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے شام میں کیمیائی بمباری کی ڈراما تیار کرکے، امریکہ اور دیگر ملکوں کو براہ راست شام میں مداخلت کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اس طرح سے داعش اور تحریر الشام جیسے دہشت گردوں کی مدد کی جا سکے تاہم ہر بار ان کی سازش ناکام ہو گئی لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے اس کے باوجود کیماوی حملے کے بے بنیاد بہانے سے کئی بار شام میں بمباری کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .